آئل ٹینکرزکی ہڑتال، پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر گزشتہ روز صبح سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ کراچی میں کچھ پمپس پر پیٹرول میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ اندرون ملک پمپس اب تک متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

کیماڑی اور پورٹ قاسم ٹرمینلز سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں کچھ رکاوٹ کی اطلاعات تھیں لیکن بعدازں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے مختلف حصوں کو تیل کی سپلائی کلیئر کرنے میں مدد فراہم کی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے پہلے ہی وزارت تیل کو آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے پیش نظر تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے بارے میں خبردار کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button