فیصل واوڈا نے آزادامیدواروں کو ”فیورٹ“قرار دیدیا

سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے آزادامیدواروں کو ”فیورٹ“قرار دیدیا۔انکاکہنا ہے کہ آزادامیدواروں کا ”اچھابھاؤ“لگانے والا ہی حکومت بنائے گا۔
سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کے بغیر آئندہ حکومت چلانا بہت مشکل ہو گا۔ پارٹیاں تو اب میدان میں2ہیں۔ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اب 2ہی کی گیم ہے، پی ٹی آئی تو الیکشن سے ہی نکل گئی ہے۔ اگر اللہ کی طرف سے معجزہ ہوگا تو آنے والی حکومت 2سال چلے گی۔ ورنہ گیارہ ، بارہ مہینے رہے گی۔ حکومت گیارہ ماہ تک چلنی ہے تو پی ڈی ایم ٹو نہیں بنے گی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اکٹھے نہیں بیٹھیں گی۔ جیتنے والے آزاد ارکان ہی حکومت کا فیصلہ کریں گے۔ آئی پی پی کا بھی کردار نظر آ رہا ہے۔ آزاد امیدوار کو توڑنے کی ضرورت نہیں، وہ ہوا کے رخ کا تعین کریں گے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جیسے بکرا منڈی میں بھاؤ لگتا ہے، یہاں آزادامیدواروں کا بھاؤ بھی لگے گا۔ کھلاڑی کا بھاؤ بھی لگے گا۔ بڑے کھلاڑی کا بھی بھاؤ لگے گا۔ جو اچھا بھاؤ لگائے گا ، وہ میدان میں آئے گا، اس کے ساتھ مال لپیٹے گا۔
سینئر سیاستدان فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ سیاسی بورڈ پر تو آصف زرداری ماہر ہیں، ایوان صدر میں ان کی تصویریں لگتی نظر آ رہی ہیں۔ میں پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ خلائی مخلوق نواز شریف کا سلوگن تھا توان کو بھی کلین چٹ مل گئی۔(ن) لیگ کی سیٹیں100سے کم ہونگی، آصف زرداری کو کہا کہ ایکسپائرڈ لیڈرز ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ان کا بیٹا اور آپ جیسے جوان لوگ ہیں ملک آگے چلائیں۔ اس گیم میں ایکسپائر ہونا بہت ضروری ہے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں۔تین چار خود ساختہ ہیرو ہیں ، ان کو تبدیل ہی نہیں کیا جا رہا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ولن ایک ہی ہے ، ہیروتبدیل کئے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button