کورونا وائرس کے سبب مزید 3مریض لقمہ اجل بن گئے

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، جان لیوا وائرس سے مزید 3مریض لقمہ اجل بن گئے۔

قومی ادارہ صحت کے اعداوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 871 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مہلک وائرس میں مبتلا 118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کے سبب مزید 3مریض لقمہ اجل بن گئے

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Related Articles

Back to top button