افغانستان سے فائرنگ میں 5 پاکستانی فوجی ہلاک

کے پی کے کے ضلع کرم میں افغانستان سے شدت پسندوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کا مناسب انداز میں جواب دیا، دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد پار سے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی، فورسز کے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے۔

برطانیہ میں مقیم بلاگرز اور صحافیوں کی جانیں خطرے میں

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیا اللہ خان(لکی مروت)، سمیر اللہ خان(بنوں)، ناہید اقبال (کرک) اور ساجد علی (بھاولنگر) شامل ہیں۔ پاک دہشت گروں کی جانب سے پاکستان کیخلاف افغانستان کی سرزمین کے استعمال کی پرزور مذمت کرتا ہے اور

عبوری حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ آئندہ پاکستان کیخلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

Back to top button