شمالی وزیرستان، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید

شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ دہشتگردوں کے حملے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

بلوچ قوم پرست چینیوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے حملہ یکم اور 2 جون کی رات کو دتہ خیل کے علاقے میں کیا گیا،جمعرات کو رات گئے ہونے والے حملے پر پاک فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ سپاہی حامد علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button