شہباز گل کو اغوا کرنا شرمناک عمل ہے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری کو اغوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک عمل ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر اور شیریں مزاری سمیت پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔

پی ٹی آئی اجلاس میں شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی گئی، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

سیاسی انتقام کے خاتمے کے لیے نیب ختم کر دینا چاہئیے

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button