افغان عبوری وزیر خارجہ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ،جس میں پاک افغان تعلقات اور دوطرفہ امورسمیت علاقائی وعالمی معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

اس سے پہلے افغان عبوری وزیرخارجہ کی قیادت میں مہمان وفد نے حکمران اتحاد کے قائدین سے بھی ملاقات کی تھی ، جس میں پاک افغان مشترکہ سیاسی، تجارتی، راہداری اوراقتصادی مفادات پربات چیت کی گئی ،تمام شرکا نے دونوں پڑوسی ممالک میں سرکاری وعوامی سطح پرقریبی روابط اور دوطرفہ آزادانہ سفری سہولیات پر بھی زور دیا۔

Related Articles

Back to top button