‏علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری مقرر

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔

‏علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختون خوا کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے جب کہ مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے علی امین گنڈاپور کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ صوبے کی اہم ذمہ داری سونپی، صوبائی صدر اور کابینہ کی مشاورت سے جلد صوبے میں تنظیم سازی کا آغاز کریں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز میں تحریک انصاف اپنے مضبوط امیدوار میدان میں لائے گی۔

Related Articles

Back to top button