بلال یاسین حملہ کیس کے 2 ملزموں کی عبوری ضمانت منظور

لیگی رہنما بلال یاسین حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر حملہ کیس کے ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ دونوں ملزموں کو گواہ کے بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا۔

ایم کیو ایم کی حلقہ بندیوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ملزموں کا بلال یاسین پر حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، عدالت دونوں کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

Related Articles

Back to top button