افغانستان میں معاشی بحران کسی کے حق میں نہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں معاشی بحران کسی کے حق میں نہیں ہے، عالمی برادری کو افغانستان میں معاشی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔  دفتر خارجہ میں اپنے ہسپانوی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسپین کے وزیر خارجہ سے اففغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اور اسپین کے مقاصد یکساں ہیں دونوں ممالک امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے مفاد میں ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں افغانستان کو انسانی بحران کی صورتحال سے بچانا ہوگا، عالمی برادری اس کی بدلتی صورتحال اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرے’۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘عالمی برادری اور عالمی ادارے افغانستان کے لیے مختص فنڈز بحال کریں، پاکستان بھی عالمی برادری کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘افغانستان میں معاشی بحران کسی کے حق میں نہیں، عالمی برادری کو افغانستان میں معاشی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے’۔اس موقع پر اسپین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیم پاکستان اور اس کے دوران مضبوط اقتصادی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

Related Articles

Back to top button