سائفر کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف اڈیالہ جیل میں  سائفر کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

اڈیالہ جیل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ چئیر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

Back to top button