شہریوں نے آبادی میں گھسنے والے تیندوے کو مار ڈالا

ضلع ہٹیاں بالا میں آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو شہریوں نے ہلاک کر دیا، یہ واقعہ منگل کی صبح ہٹیاں بالا کے گاؤں سرائی میں پیش آیا جب ایک تیندوا آبادی میں آ گیا اور ایک مقامی شہری کے بقول اس نے ’حملہ کر کے‘ تین افراد کو زخمی کر دیا۔

تیندوے کے حملے میں دو خواتین ٹیچرز اور نصیر کیانی نامی ایک شخص بھی زخمی ہوئے ہیں۔تیندوے کے حملے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون بشریٰ نے اردو نیوزکے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ’میں صبح ہیڈ مسٹریس کے ساتھ سکول جا رہی تھی تو پتا چلا کہ وہاں کویہ تیندوا نکل آیا ہے۔

میرے ماموں نے کہا کہ یہ شاید زخمی ہے، اس کی تصویر بنا کر محکمہ وائلڈ لائف کو بھیجو، میں نے تصویر بنانے کی کوشش تو تیندوے نے حملہ کر دیا۔ اس دوران میں گر پڑی جس سے مجھے چوٹیں آئیں، اس جگہ اور بھی بہت سے لوگ جمع تھے۔ ہم راستے سے گزر رہیں تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کر دیا گیا

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں لوگوں نے تیندوے کو مار ڈالا اور ہم نے اسے رسیوں سے بندھے ہوئے دیکھا، بشریٰ کا کہنا ہے کہ ’دو تین برس سے ہمارے گاؤں میں تیندوے دیکھے جا رہے ہیں اور یہ بکریوں کا شکار بھی کرتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب ہٹیاں بالا کی ضلعی انتظامیہ نے تیندوے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وائلڈ لائف ٹیم موقع پر پہنچی تو تیندوا مر چکا تھا، محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ’لوگوں پر حملہ آور ہونے والے تیندوے کو مقامی افراد نے رسیوں کی مدد سے قابو کیا۔ رسیوں سے باندھنے اور گھسیٹنے سے تیندوے کی موت ہوئی۔

Related Articles

Back to top button