سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننے کا انجام اچھا نہیں ہوگا

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی کھال بچانے کیلئے پورے ملک کویرغمال بنا لیا ہے۔
One person who is not in his senses anymore cannot be allowed to wreak havoc & bring the entire country down. This is not a joke. He should not be treated as PM or ex PM, he must be treated as a PSYCHOPATH who just to save his own skin is holding the entire country hostage. Shame
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2022
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ ہوش وحواس کھودینے والے شخص کو ملک میں تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے، یہ کوئی مذاق نہیں ہے، عمران خان کونفسیاتی مریض کے طورپرلینا چاہئے جس نے اپنی کھال بچانے کے لئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے جوشرمناک ہے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالتی مارشلا ہے
انہوں نے کہا کہ صورتحال کا سامنے کرنے سے خوف زدہ شخص کی وجہ سے پورا ملک مفلوج ہوگیا ہے، ملک کے 22 کروڑ عوام ایک ہفتے سے حکومت سے محروم ہیں۔ یہ آئین کی کھلی خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام نہ کرنا ہے اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔