عمر شریف کو نمونیا کا خدشہ

عمر شریف کو نمونیا کا خدشہ

دو روز قبل امریکا روانہ ہونے والے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف تاحال جرمنی کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور انہیں نمونیا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث آج ان کی امریکا روانگی مؤخر ہونے کا اندیشہ ہے۔

نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کا امریکا میں علاج کرنے والی ٹیم کے رکن پاکستانی نژاد ڈاکٹر و ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ جرمنی میں عمر شریف کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے مزید 2 روز تک ان کا علاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ عمر شریف کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے، انہیں اب بخار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے تفصیلی رپورٹس میں عمر شریف کو نمونیا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد ان کی اینٹی بائیوٹیک شروع کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق نیورمبرگ نارتھ ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عمر شریف مزید 2 دن تک زیرِ علاج رہ سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button