دھونس ، دھمکی سے انتخابات پہلے یا بعد میں نہیں ہونگے

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کی دھونس اور دھمکی سے انتخابات پہلے یا بعد میں نہیں ہونگے، عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہناتھا حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے، سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

انہوں نے کہا ہم سب کوشش کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے اور اس وقت حکومت کا تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے۔

مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

وزیر اطلاعات موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج غیر متوقع ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، ان کے پاس کے پی کے اور پنجاب کے وسائل ہیں انہیں استعمال کر رہے ہیں، جو لوگ حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی انا اور تکبر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیاسی عدم استحکام وہ کر رہے ہیں جو سیاسی یتیم ہیں جبکہ عدم استحکام پھیلانے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، وہ چاہتے ہیں اقتدار نہیں ہے تو خدا ناخواستہ ملک کو آگ لگا دیں۔

Related Articles

Back to top button