اداکارہ اقرا اعزیز نے صبور علی کا شادی سٹائل کاپی کیوں کیا؟

معروف اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’منت مراد‘‘ میں انھوں نے اداکارہ صبور علی کی شادی کا سٹائل کاپی کیا، کیونکہ وہ انہیں ان کا لباس و انداز اچھا لگا تھا، ان کی خواہش تھی کہ وہ ڈرامے میں ان کی طرح نظر آئیں۔صبور علی نے نومبر 2023 میں ڈیزائنر فائزہ ثقلین پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ان کی شادی کے جوڑی کو کاپی کیا اور ان کی شادی جیسا ہی جوڑا اقرا عزیز کے لیے تیار کیا جو کہ انہوں ڈرامے میں پہنا، اداکارہ نے ڈرامے کی ٹیم پر بھی یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ان کی شادی کے انداز کو بھی کاپی کیا اور ڈرامے کی شادی ان کی شادی کی طرح دکھائی گئی۔اس وقت ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے صبور علی کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا لیکن اب اقرا عزیز نے اعتراف کیا کہ وہ صبور علی کے شادی کے انداز، اسٹائل، فیشن اور میک اپ سے متاثر تھیں، اس لیے انہوں نے ڈرامے میں ان جیسا نظر آنے کی کوشش کی، اقرا عزیز نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاملے پر وضاحت دی، بتایا کہ جو جوڑا انہوں نے پہنا وہ صبور علی کا نہیں تھا بلکہ وہ فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا تھا اور شوٹنگ کے دوران انہوں نے اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کیں۔اقرا عزیز کے مطابق چوں کہ انہوں نے ڈرامے میں منت کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ منت ڈرامے میں بلکل ایسے نظر آئیں جیسے صبور علی شادی پر نظر آ رہی تھیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں صبور علی کا انداز، اسٹائل، میک اپ اور فیشن اچھا لگا تھا اور وہ اس سے بے حد متاثر تھیں اور چاہتی تھیں کہ وہ ڈرامے میں کی جانے والی شادی پر ان کی طرح نظر آئیں، اداکارہ کے مطابق چوںکہ انہوں نے صبور علی کے انداز اور اسٹائل کو ہوبہو کاپی نہیں کیا، اس لیے انہوں نے انہیں بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کی، البتہ اعتراف کیا کہ انہوں نے ان جیسا نظر آنے کے لیے ان سے ملتا جلتا اسٹائل اپنایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صبور علی کو ہوبہو کاپی کرتیں تو وہ انہیں پہلے ہی بتا دیتیں لیکن انہوں نے انہیں ہوبہو کاپی نہیں کیا، اس لیے انہوں نے انہیں آگاہ کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا اور دو دن بعد انہیں پتا چلا کہ ان کے اسٹائل پر ہنگامہ ہوچکا ہے، خیال رہے کہ صبور علی نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی اور انہوں نے بھی شادی پر ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔

Related Articles

Back to top button