کراچی یونیورسٹی دھماکہ کے سہولت کار کا خاکہ تیار کر لیا گیا

کراچی یونیورسٹی میں 26 اپریل کو ہونیوالے خودکش کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،دھماکہ کے سہولت کار کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےدھماکے کے مرکزی سہولت کار زیب کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔ خودکش حملے میں استعمال ہونے والا بیگ دہشتگرد زیب نے تیار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگرد کا خاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے۔ دہشت گرد کی عرفیت زیب ہے اور وہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے دہشتگردوں کو تربیت دیتا ہے۔

سولر انرجی کی امپورٹ کی آڑ میں ڈالر سمگلنگ شروع

ذرائع کا کہنا تھا مطلوب دہشت گرد دہلی کالونی میں ہیبتان کی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر رہا۔ گرفتار دہشتگرد داد بخش عرف شعیب نے بھی زیب سے تربیت حاصل کی۔ داد بخش کو 2020میں افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس 26 اپریل کو خاتون خودکش بمبار نے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

خود کش حملے کے نتیجے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button