فواد چودھری کی نئے سال پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

حکومت نے ایک مرتبہ اپوزیشن کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نئے سال کی آمد پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے ڈالی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، حکومت کی جانب سے متنازعہ ’منی بجٹ‘ پیش کرنے کے بعد ملک کا سیاسی ماحول مزید خراب ہو گیا، اور توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مارچ کے بعد سیاسی حالات مزید خراب ہونگے۔
مارچ میں مشترکہ اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں نے اسلام آبادمیں ’انسداد مہنگائی مارچ‘ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سیاسی حریفوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی راہ ہموار کر لی ، فواد چودھری نے ٹوئٹ کیا کہ میرا خیال ہے کہ نئے سال 2022 کے آغاز میں تلخی ختم کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔
غلام سرور خان کے بڑبولے پن نے پی آئی اے کو کیسے تباہ کیا؟
فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریاں سمجھنے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنا عام شہری کی نظروں میں سیاستدانوں کی ساکھ خراب کرتا ہے۔