خیبرپختونخوا میں کئی مقامات پر جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی

ضلع مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، بونیر، شانگلہ، لوئر دیر اور سیاحتی مقام وادی لڑم کے پہاڑی سلسلے میں مختلف مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی، باٹا کے جنگلات میں لگی آگ پر 30 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا جبکہ دیگر 9 مقامات پر لگی آگ بھی بجھا دی گئی۔مانسہرہ کے گاؤں چیڑھ میں جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

شاران بلوچ، مرحومہ کریمہ بلوچ سے متاثر نکلی

سماہنی آزاد کشمیر میں بھی جنگلات میں لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیمیں مالاکنڈ ڈویژن میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جس میں اب تک 17 میں سے 13 مقامات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ادھر سوات میں مزید 3 جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جہاں الہ آباد، زرہ خیلہ اور کوڑکوڑے گودر کی پہاڑی پر شام میں آگ لگ گئی جبکہ کڑاکڑ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے آگ لگنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر چار رکنی اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Related Articles

Back to top button