سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن کرونا سے چل بسیں

معروف کالم نگار، ادیبہ اور سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن 77 برس کی عمر میں کرونا کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ بشریٰ رحمٰن کے بیٹے حسن نے والدہ کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی والدہ کرونا میں مبتلا اور عرصے سے بیمار تھیں۔
نور مقدم کیس:آئی جی کیخلاف کارروائی پر فیصلہ محفوظ
شریٰ رحمٰن 29 اگست 1944ءکو بہاولپور میں پیدا ہوئیں، بشریٰ رحمٰن کی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبدالرحمٰن سے ہوئی تھی۔ بشریٰ رحمٰن1985ء اور1988ء میں رکن پنجاب اسمبلی بنیں، 2002 اور 2008 میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہیں، بشریٰ رحمٰن نے 13 سے زائد کتابیں لکھیں، طویل عرصہ سے کالم بھی تحریر کر رہی تھیں۔بشریٰ رحمٰن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر احمد بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔