سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق صدرمملکت وشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آ صف علی زرداری کی والدہ اوروزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی دادی کراچی میں انتقال کرگئیں۔

بلوچ قوم پرست چینیوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟

اہلخانہ کے مطابق زرین آراعرف چمنی بیگم کئی دنوں سے علیل اورمقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کیا تھا۔

باخبر ذرائع کے مطابق مرحومہ کو آبائی قبرستان بالو جاقبہ میں آصف علی زرداری کے والد مرحوم حاکم علی زرداری کے پہلو میں دفن کیا جائیگا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق صدر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئےمرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

Related Articles

Back to top button