سابق صدر آصف زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس بات کی تصدیق کی۔

بلاول بھٹو کے ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مکمل طور پر ویکسینشن کرائی تھی اور بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے ہیں۔

مقتول کی لاش برآمد کیے بغیر ہی سزائے موت کا انوکھا کیس

ان کا مزید کہنا تھا کہ شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور ان کا علاج جاری ہے، ہم سب ان کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Related Articles

Back to top button