جنرل باجوہ کی امیر قطرسے ملاقات، باہمی دلچسپی کےامور پربات چیت

پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے سرکاری دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے امیر قطر سے تفصیلی ملاقات کی۔

کل حمزہ شہبازدوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجائیں گے

بیان کے مطابق آرمی چیف نے قطرکے نائب وزیراعظم ڈاکٹرخالد بن محمدالعطیہ سے بھی ملاقات کی ہے،ملاقاتوں میں دفاع،سکیورٹی تعاون ،علاقائی سلامتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات بڑی شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا جبکہ قطری قیادت نے خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ قطری قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کیلئے مل کرکام جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button