عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے خواتین اساتذہ کی فہرست تیار

 خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈیوٹی دینے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ خواتین اساتذہ کی فہرست تیار کرلی گئی۔
محکمہ تعلیم نے اسٹاف تیار کرنے کے لیے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ عام انتخابات عنقریب منعقد ہوں گے جس کے لیے شہر کے چاروں ٹاونز کے اسکولوں کی اساتذہ کی فہرست تیار ہے۔
اساتذہ کی فہرست میں آئی بی این اور ای میل ایڈریس شامل نہیں ہے، متعلقہ ایجوکیشن افسران فہرست کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات شامل کر دیں۔ تصدیق شدہ فہرست محکمہ تعلیم کے دفتر کو دو دن میں ارسال کریں۔

Related Articles

Back to top button