عام انتخابات میں سکیورٹی خطرات، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

عام انتخابات میں سکیورٹی خطرات کے باعث محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔الیکشن کمشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی بھی دفعہ 144 کے زمرے میں آئے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو الیکشن میں سکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشت گردی اورامیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے امکانات ہیں۔

بلےسے محروم پی ٹی آئی پرپارلیمانی سیاست کے دروازے بھی بند

حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ 12فروری تک کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button