گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کو فارغ کر دیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے فارغ کرنے کے لیے چیف سیکرٹری کو خط تحریر کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کی جگہ سپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے لکھے گئے خط پر اعتراض لگایا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری کس طرح ازخود خط لکھ کر گورنر کو دبائو میں لا سکتا ہے۔

گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کے خطوط منظر عام پر آنے کے بعد انکوائری کی، گورنر پنجاب نے حکم دیا کہ تحقیقات کی جائیں پرنسپل سیکرٹری کی خفیہ خط و کتابت میڈیا تک کیسے پہنچی۔

آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری راشد منصور نے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو دو خطوط لکھے تھے، پہلے خط میں گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہا تھا، جبکہ دوسرے خط میں گورنر کو موصول ہونے والی سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کو ازخود مسترد کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button