عمران خان کوگرفتارکیا گیا تو پھراس ملک میں کچھ اور ہوگا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس کی حکمت عملی بھی بنائی گئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس ملک میں کچھ اور ہوگا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشد کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم اس حکومت کو نہیں مانتے، اس اسپیکر کو بھی نہیں مانتے، اس لیے استعفوں کی تصدیق کے لیے پی ٹی آئی کا کوئی رکن اسمبلی اس اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوگا۔

شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں بڑے بریک تھرو کا امکان

انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، دالوں کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے، 200 سے 250 روپے تک گھی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، بجلی کی قیمت میں 9 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گیس کی قیمت میں بھی 45 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،ملک میں مہنگائی کے خلاف تحریک چلائی جارہی ہے، ملک میں مہنگائی کے طوفان کو ہر شہر میں اٹھایا جائے گا۔

انکا کہنا تھاموجودہ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور ملک میں عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کے علاوہ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ملک میں لانگ مارچ کی تاریخ کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے، ابھی بجٹ آنے والا ہے جس میں یہ حکومت مزید مہنگائی بڑھائے گی، یہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں جارہی ہے، پیسے حاصل کرنے کے لیے یہ حکومت غریبوں کا مزید خون چوسے گی۔

شیخ رشید نے کہاوزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک میں صرف 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، کاش وزیراعظم ہاؤس اور وزرا کے گھروں میں بھی لوڈشیڈنگ ہو، فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی غور کیا جائے گا،موجودہ حکومت بہت بے وقوف ہے، اس حکومت نے 25 تاریخ کو ظلم کی جو انتہا کی، یہ حکومت اپنے خلاف کیسز کو ختم کر رہی ہے، ایف آئی اے میں ڈرامہ کیا جارہا ہے، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس کی اسٹریٹجی بھی بنائی گئی ہے، اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس ملک میں کچھ اور ہوگا۔

دریں اثنا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں، نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، 60 روپے پیٹرول، 45 فیصد گیس، 9 روپے بجلی اور 250 روپے گھی کی قیمت میں اضافہ، ان کی 50 دن کی کارکردگی ہے۔

شیخ رشید نے لکھا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کر لے، الیکشن دھاندلی شروع ہو گئی ہے.

Related Articles

Back to top button