عمران خان کے وارنٹ چیئرمین نیب نے یکم مئی کو جاری کیے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق عمران خان کے وارنٹ چیئرمین نیب نے یکم مئی کو جاری کیے تھے۔

نیب نے عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق عمران خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونےکا الزام ہے، عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے،  نیب راولپنڈی آفس میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button