قسم سے عمران نیازی کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا،امریکا نے سازش کر دی،دھاندلی ہو گئی، قسم سے عمران نیازی کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

عمران کا احتساب سے بچنے کے لئے جنرل باجوہ پر دباؤ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ایک پیغام میں ایک سکرین شارٹ شیئر کیا جس پر عمران خان کابیان تھا کہ تصور نہیں کر سکتا شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیا جائے گا۔

مریم نواز نے لکھا کہ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی، اسی حسد اور صدمے میں اب اس کی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے، انشاءاللّہ! عادت ڈال لو!

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔

Related Articles

Back to top button