پنجاب میں وزراء کے سرکاری پٹرول پر پابندی لگا دی

پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو مفت پٹرول پر پابندی عائد کر دی، کوئی بھی وزیر سرکاری پٹرول نہیں لے گا، تمام وزراء ذاتی خرچ پر پٹرول ڈلوائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ آٹے کی سمگلنگ روکنے کے لیے پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم کے حصول کا ہدف پورا کیا ہے اور پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کریگی۔

حریت رہنما یاسین ملک کوعمر قیدکی سزا سنا دی گئی

عطاء تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں وزیروں پر سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے، کوئی بھی وزیر سرکاری پٹرول نہیں لے گا، تمام وزرا ذاتی خرچ پر پٹرول ڈلوائیں گے۔سرکاری کام کے لیے جانے والے وزراء بھی ذاتی خرچ پرپٹرول ڈلوائیں گے، اس کے علاوہ سی ایم ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا، پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی۔
عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کردیا، دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائشگاہ پر عوام کے پیسے کو بیدردی سے خرچ کیا گیا۔عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ آج بھی سرکاری اخراجات پر پل رہا ہے، نیازی منرل واٹربھی کے پی حکومت کےخرچ سے پیتا ہے۔

Related Articles

Back to top button