جماعت اسلامی کابلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو برتری دلانے کا الزام

جماعت اسلامی نےسندھ کےضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو برتری دلانے کا الزام لگا دیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ طاقت کے زور پر بدمعاشی قبول نہیں کریں گے،نیوکراچی میں ایساکیاہواکہ پیپلزپارٹی کوبرتری دلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوکراچی میں پیپلزپارٹی کا کتنا ہولڈ ہے، انہوں نے کتنا کام کرایا ؟گزشتہ رات بھی نیوکراچی یوسی4 میں ٹھپے لگائے جارہے تھے، جماعت اسلامی8یونین کونسلز میں جیت رہی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کی 11 یوسیز سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اب تک کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو گیارہ میں سے پانچ یوسیز میں برتری حاصل ہے۔

Related Articles

Back to top button