کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرا دیا

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 11روپے 37پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔

کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11روپے 38 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 11روپے 37

مقتول کی لاش برآمد کیے بغیر ہی سزائے موت کا انوکھا کیس

پیسے اضافے کی منظوری دے دی، جبکہ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق جون میں سی پی پی اے سے ہمیں مہنگی بجلی ملی ہے، ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے بھی اثر پڑا ہے، دوسری جانب نیپرا کا کہنا ہے کہ جون میں کے الیکٹرک نے بعض پلانٹس پر میرٹ آرڈ رکی خلاف ورزی کی تھی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 66 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔

Related Articles

Back to top button