ہم نے ماضی میں کبھی کسی سے اتنا کچھ نہیں منوایا

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوئینرخالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی سے اتنا کچھ منوا لیا ہے جتنا ماضی میں پہلے کبھی نہیں منوایا تھا، وفاق اور صوبے سے الگ الگ مطالبات منوائے ہیں۔

متحدہ کے عارضی مرکزبہادرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ پورے پاکستان سے اپنے صوبے کیلئے انگھوٹا لگوایا، کارکنان کو مبارک ہو کہ متحدہ نے تمام مطالبات منوا لیے۔ سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 9 مارچ کو وزیراعظم بہادر آباد آئے،کسی بیرونی سازش کا ذکر نہیں کیا جبکہ 29 مارچ کو گورنر سندھ اور پرویز خٹک نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔

ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

فیصل سبزواری نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر ہمیں مجبور کیا گیا۔ان میں اتنی سکت نہیں تھی کہ ایک بھی سیٹ جیت سکیں اور ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کو دھوکا دیا ، ہم نے پیٹھ پیچھے کچھ نہیں کیا۔

Related Articles

Back to top button