PACکا خیبر پختونخوا میں کرپشن کیسز کی تحقیقات کا حکم

قومی اسمبلی کی  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے سابق وزراء کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات اور مالم جبہ کیس ری اوپن کرنے کی ہدایت کردی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم کی زیر صدارت ہوا، جس میں  آڈیٹر جنرل کو نیب کے پی میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ چیئرمین نور عالم خان نے صوبے میں بی آر ٹی، بلین ٹری سمیت متعدد کرپشن کیسز پر کارروائی نہ ہونے کا سوال بھی اٹھا دیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کیسز پر کارروائی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کردیا۔ نور عالم خان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی، بلین ٹری کیسز، ٹیکسٹ بک بورڈ اور ہیلتھ سیکٹر سمیت متعدد منصوبوں میں کرپشن کے کیسز پر نیب نے کوئی پیشرفت نہ کی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں ارب پتی بن جانیوالے کئی سابق وزراء کی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا حکم دیدیا ساتھ ہی مالم جبہ کیس دوبارہ کھولنے کی بھی ہدایت کردی۔نور عالم خان نے خیبرپختونخوا میں بغیر اشتہار ملازمتیں دیئے جانے، نیب افسران، ڈی جیز اور ان کے اہلخانہ پر الزامات کی تحقیقات کا ٹاسک آڈیٹر جنرل کو سونپ دیا۔

پی اے سی اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 2018-19ء کے دوران اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف ہوا۔ بتایا گیا کہ 19 ارب 23 کروڑ کی امدادی رقم 51 فرنچائزز کے ذریعے متاثرہ اضلاع سے باہر ہی تقسیم کردی گئی جبکہ 39 اضلاع کے متاثرین کو تو ادائیگیاں ملتان کی ایک ہی موبائل شاپ سے ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق 23 فیصد افراد تو رقم ملنے کی تاریخ سے پہلے بھی وفات پاچکے تھے۔اجلاس میں سیکریٹری بی آئی ایس پی نے بایو میٹرک سمیت رقوم کے ترسیلی نظام میں خامیوں کا اعتراف کرلیا۔

گورنر نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے 16اپریل کی تاریخ دیدی

Related Articles

Back to top button