پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی بل 2022 کی منظوری دیدی

پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی بل 2022کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔

نئے بلدیاتی بل کے تحت پنجاب میں 25 ضلع کونسلز اور 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، دیہات اور شہروں میں یونین کونسلز بنیں گی، آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کاسربراہ میئر ہوگا، عوام براہ راست ووٹ سےمیئر کا انتخاب کریں گے۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا اور پی ایچ ایز متعلقہ میئر کے ماتحت ہوں گی۔

نئے بلدیاتی ایکٹ میں تحصیل کونسلز اور ٹاؤنز ختم کردیئے گئے ہیں، پنجاب کے ہر گاؤں میں ایک ولیج پنچائت کونسل ہوگی، ہرضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ ہوگی۔

افغان حکومت کامسعود اظہرکی افغانستان میں موجودگی سے انکار

پنجاب میں بلدیاتی قانون میں تحریک انصاف کے دورحکومت میں تبدیلی کی گئی تھی تاہم تحریک انصاف کی حکومت کے کاتمے کے بعد پرانا نظام دوبارہ بحال کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ آنے کے بعد اسمبلی سے بلدیاتی نظام سے متعلق بل باقاعدہ طور پر منظر کرایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button