کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن 23 اکتوبر کوہوں گے

الیکشن کمیشن آف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23 اکتوبر 2022 کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات اس سے قبل دو بار ملتوی ہو چکے ہیں، 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملتوی کرکے 28 اگست کو کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کر دیے گیے تھے۔

صوبہ سندھ میں 24 جولائی کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات شیڈول تھے۔

ای سی پی سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا کی سربراہی میں آج اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

افغان حکومت کامسعود اظہرکی افغانستان میں موجودگی سے انکار

بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23 اکتوبر 2022 کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے منگوائی جار ہی ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے اور جتنا جلد ممکن ہوسکے حیدر آباد میں بھی پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔

Related Articles

Back to top button