مریم نوازکی وطن واپسی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل

Pپاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہو گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ‏نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز 29 جنوری شام 4 بجے لندن سے لاہور پہنچنا تھا، ان کی وطن واپسی سے قبل ن لیگی رہنماوں کو بھرپور استقبال کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو مریم نواز کے استقبال کیلئے ایک ایک ہزار کارکنان لانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

جمائمہ نے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

Related Articles

Back to top button