اداکارہ سارہ لورین نے اپنے کرسچین ہونے کا تاثر رد کردیا

بھارتی شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے انکشاف کیا یے کہ ان کا پیدائشی نام مونا لیزا ہے اور ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر بھی یہی نام درج ہے مگر بالی ووڈ میں کام کرتے وقت انہوں نے اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ لوگ انہیں ان کے نام کی وجہ سے کرسچین سمجھتے ہیں مگر وہ مسلمان ہیں اور باقاعدہ سے نماز ادا کرتی ہیں جبکہ اعتکاف میں بھی اہتمام کے ساتھ بیٹھتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں سارا لورین نے بتایا کہ ان کی پیدائش خلیجی ملک کویت میں ہوئی تھی اور انہون نے زندگی کے ابتدائی سال وہیں پر گزارے، اداکارہ نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو وہ والدہ کے ہمراہ کویت سے پاکستان سے منتقل ہو گئیں اور محض 14 سال کی عمر میں اپنے سوبز کیریئر کا آغاز کر دیا۔ سارا نے کہا کہ ان کا بولی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور وہ خوش ہیں کہ تین برس تک انڈین انڈسٹری میں کام کرنے کے باوجود ان کا کوئی اسکینڈل نہیں بن پایا۔

اداکارہ سارا لورین نے ٹی وی پروگرام ’’جی سرکار‘‘ میں میزبان نعمان اعجاز کو بتایا کہ 2013 سے 2016 کے اختتام تک وہ بھارت میں رہائش پذیر رہیں اور ایک بولڈ فلم میں کام کرنے پر انہیں شہرت اور شناخت ملی۔ اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں اتنا عرصہ بھارت سال رہنے کے باوجود بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ سارا لورین نے کہا کہ تاہم ان کی سلمان خان سے ملاقات کی خواہش ضرور پوری ہوگئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جس حساب سے میں نے بھارتی فلموں میں بولڈ کام کیا، اس حساب سے میرے کئی تنازعات بن سکتے تھے مگر میرے محتاط ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا۔
اداکارہ نے بتایا کہ لوگ ان کو کہتے ہیں کہ مجھے ’بولڈ‘ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ میری خوبصورتی ہی میری ’بولڈ نیس‘ ہے، ایک سوال پر سارا لورین نے کہا ان کی خواہش ہے کہ حقیقی کہانیوں پر فلمیں اور ڈرامے بننے چاہئے، کیونکہ جب موضوعات اچھے ہوں گے تو پھر کردار بھی اچھے ہوں گے، انہون نے کہا کہ عام طور پر عریانیت کو ’بولڈ نیس‘ کہا جاتا ہے مگر درحقیقت نیم عریاں لباس پہننا ’’بولڈ نیس‘‘ نہیں ہوتی۔

یاسر حسین اور نوشین میں ایسا کیا ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا

سارا لورین نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت میں رہائش کے دوران انہیں کئی بار شادی کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نے ہمیشہ انکار کیا کیونکہ وہ کام کے دوران کوئی پریشانی مول نہیں لینا چاہتی تھیں، سارہ نے بتایا کہ ان کی نظر میں شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے لہذا یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

Sarah Lorraine dismisses the notion of being a Christian ] video

Related Articles

Back to top button