نواز شریف کیخلاف سازش کرنیوالا ہر کردار انجام کو پہنچ گیا

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے، بلکہ قدرت نے اُسے اپنے انجام پر پہنچا دیا۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا شخص ذلت اور رسوائی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہر بار یہ کہا گیا نوازشریف کی سیاست ختم اور پارٹی ختم ہوگئی، وہ عمر بھر کیلیے نااہل اور سیاست میں غیر ضروری ہوگئے ہیں۔ مگر قدرت نے ایسے سارے سازشیوں کو مارک کر کے رکھا اور پھر ایک ایک کر کے انجام کو پہنچایا، مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف تمام بحرانوں میں مرد بحران ٹھہرے، انہوں نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے مگر ہمیشہ اچھا کم بیک کیا‘۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے شیڈول کو تبدیل کردیا ہے، جس کے مطابق ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال صرف مرکزی قیادت کرے گی اور پارٹی کارکنان ایئرپورٹ نہیں پہنچیں گے اور نہ ہی نواز شریف ریلی کی صورت میں داتا دربار یا مینار پاکستان جائیں گے۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچایا جائے گا جہاں کارکنان اور عہدیداران استقبال کریں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف ایک ماہ لندن میں گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

آئی فونز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے 8 نئے بہترین فیچرز

Related Articles

Back to top button