زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالر ہو گیا۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر یکم مارچ تک زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ سال جون کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 7.896 ارب ڈالر ہو گیا۔

Related Articles

Back to top button