بدنیتی پرمبنی شکایات پرقانونی کارروائی ہوگی،نیب میں نئے قواعدلاگو

قومی احتساب بیورو (نیب) میں نئی اصلاحات نافذ کر دی گئی ہیں جس کے تحت شکایات پر بلا تاخیر کارروائی کیلئے نئے قواعد وضوابط جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے جامع اصلاحات کے پہلے مرحلے میں نئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں جن کے مطابق احتساب عمل اور شفافیت کو مزید بہتر بنا کر عوامی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی اور نیب کے بارے میں عوامی تاثر دور کیا جائے گا۔
قواعد و ضوابط کے مطابق تمام گمنام، غیر سنجیدہ، ناقص اور بد نیتی پر مبنی موصول ہونے والی شکایات بغیر کسی کارروائی کے مسترد کر دیا جائے گا اور ایسے درخواست گزار جن کے الزامات ثابت نہیں ہوں گے انہیں قانون کے تحت سزائیں دی جا سکیں گی۔
نیب کی نئی اصلاحات کے مطابق شکایت کنندہ کو اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواست میں تمام مطلوبہ ضروری کوائف کا اندراج یقینی بنائے اور درخواست کے ہمراہ ایک بیان حلفی منسلک کرے جس میں اس امر کی یقین دہانی کرائی گئی ہو کہ اس نے جو الزامات عائد کیے وہ درست ہیں

واٹس ایپ پر اب مختلف ایپس کے پیغامات بھی موصول ہوں گے

اور ان کے غلط ثابت ہونے پر وہ قانون کے مطابق سزا کا حقدار ہوگا۔

Related Articles

Back to top button