شمالی وزیرستان میں 7 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید

صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ کئی دہشت گرد مارے گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سیکیورٹی زرائع کے مطابق اسک ے علاوہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے قلندر میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی، جس سے دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی نے استعفیٰ دے دیا

اس سے پہلے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس میں عصمت اللہ نامی سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button