ہمارا نظام فوری تبدیلی برداشت نہیں کر سکتا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں حکومت میں آیا تو بڑے انقلابی تصورات پیش کیے لیکن پھر احساس ہوا کہ ہمارے نظام میں اچانک تبدیلی برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں۔ بہترین کاکردگی دکھانے والی 10 وزارتوں میں تعریفی سناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو مراعات بھی دی جائیں گی۔

عدالتی فیصلہ صدارتی نظام کے حمایتیوں کے لیے جھٹکا

عمران خان نے کہا کہ وزارت مواصلات کے نمبر ون آنے پر مراد سعید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد اور ان کی ٹیم کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سزا اور جزا کے تصور کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا، سب کے سامنے وزارتوں کی کارکردگی کے اعلان سے گورننس سسٹم بہتر ہوگا۔

عمران خان کے مطابق آغا خان، الشفا اور شوکت خانم کو عالمی سطح پر اسی لیے مانا جاتا ہے کیونکہ وہاں کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، اور ترقی پرفارمنس کی بنیاد پر ملتی ہے۔

Related Articles

Back to top button