انتخابات میں بیورورکریسی کی خدمات کیخلاف درخواست، لارجر بینچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے لیے بیورورکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات کے خلاف 18 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

جسٹس شہرام سرور، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس جواد حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے انتخابات کیلئے بیورورکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔سنگل بینچ نے بیورو کریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

Related Articles

Back to top button