اپوزیشن میں بیٹھا قبول  مگرن لیگ،پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں ہوگا

رہنما تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ جائيں گے لیکن کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔

رہنماتحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا ہے کہ  70 سیٹوں کا تناز‏ع ہے، ان کا فیصلہ ہوجائے تو پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں اپنی جماعت بنانے کے بجائے کسی ایک جماعت میں شامل ہوں گے، جس کا فیصلہ ایک دو دن میں کرلیں گے۔جماعت اسلامی کو جوائن کرنے کیلئے ان سے نہ اب تک کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ایسی تجویز زیر غور ہے ۔

 بیرسٹرگوہرکاکہنا تھاکہ یہ خبر غلط ہے کہ ہم نے وفاداریاں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے کامیاب امیدواروں سے استعفے اور حلف نامے طلب کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کریں گے جسے متنازع بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رابطوں

 فضل الرحمان کا شہبازشریف سے انتخابی نتائج پرتحفظات کااظہار

کے بعد  استعفے اور حلف نامے مانگ لیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button