نواز شریف کی تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
صدر احسن بھون کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا، درخواست میں تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کرنے کی استدعا کی گئی۔
عدالت عظمٰی میں دائر درخواست میں آرٹیکل 184اور آرٹیکل 99 کی تشریح کی استدعا بھی کی گئی، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے آئین کے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا۔
تاہم 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی عبوری ضمانت
سریم کورٹ نے دسمبر 2017 میں غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے اس وقت کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو بھی تاحیات نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد اس بحث کا آغاز ہوا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیے گئے ارکان اسمبلی کی نااہلی کی مدت کتنی ہوگی؟