وزیراعظم کا افغانستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی، وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔
Deeply grieved to learn about earthquake in Afghanistan, resulting in loss of innocent lives. People in Pakistan share the grief & sorrow of their Afghan brethren. Relevant authorities working to support Afghanistan in this time of need.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 22, 2022
واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ رات آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 280 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ جنوب مشرقی شہر خوست سے 44 کلومیٹر دور آیا