وزیراعظم نے شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

وزیراعظم عمران خان نے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کی تیاریوں کی مناسبت سے برطانوی شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔ پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہزادہ چارلس سے لندن میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا جس میں شہزادہ چارلس کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔

زلفی بخاری نے کہ پاکستان اور برطانیہ قریبی دوست اور دیرینہ شراکت دار ہیں، پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کے دورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں۔

عمران خان نے فون پر تیسری شادی کی مبارکباد دی

شہزادہ چارلس نے دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا، افغانستان سے برطانوی شہریوں اور سفارتی عملے کے محفوظ انخلاء پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button