ضمنی انتخاب میں کامیابی جیالو ں کی محنت کا ثمر ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پراظہارتشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سےکشمورتک عوام نےپیپلزپارٹی پراعتماد کیا ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پراللہ کے شکرگزارہیں ، سندھ بھر میں عوام نےپیپلزپارٹی پراعتماد کا اظہارکیاہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی،حیدرآبادسمیت تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالےہوں گے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین وکاوَنسلرزہرگلی کوترقیاتی عمل کاحصہ بنائیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کامیابی عوام کےاعتماد،کارکنان کی قربانیوں،جیالوں کی محنت کاثمرہے۔
خیال رہے کہ کراچی کی 11 یوسیز سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اب تک کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔