صدرعلوی آئین کا نہیں پی ٹی آئی کے مفاد کا تحفظ کرتے رہے

وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا کہ صدر کا عارف علوی کردار جانبداررہا، صدر آئین کا نہیں صرف تحریک انصاف کے مفاد کا تحفظ کرتے رہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر ماحولیات و نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ” بیرونی سازش” کے بیانیے پر تابوت میں آخری کیل ہے، عدالت کے مطابق یہ ثابت ہوگیا ہےکہ رولنگ اسمبلی کی تحلیل غیر آئینی اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف تھی، مفروضوں کی بنیاد پر رولنگ دے کر آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، آئین پاکستان کا کھلم کھلا مزاق بنایاگیا۔

کراچی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکیوں دعا زہرہ اورنمرہ کا سراغ مل گیا

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ بغیر تفتیش کے سپیکر نے رولنگ دی جبکہ اسپیکر کوچاہئے تھا کہ پہلے اس کی تصدیق کرواتے ، سپیکر نے ہاؤس میں دعوی ٰکیا تھا کہ مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا ہےجبکہ عمران خان نے جو مراسلہ جلسے میں لہرایا اس مراسلے کا مکمل متن بھی عدالت میں پیش نہیں کیا، عدالت نے واضع کر دیا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے بار بار آئین کی تضحیک اور خلاف ورزی کی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے واضح ہو گیا کہ اس سارے معاملے میں صدر کا کردار غیرجانبدار نہیں رہا، صدر نےآئین پاکستان کا نہیں صرف تحریک انصاف کے بارے میں سوچا لیکن اب صدر کو چاہیے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد مستعفی ہوجائیں۔

Related Articles

Back to top button